بھٹکل:13؍ڈسمبر (ایس او نیوز)شرالی کے سدھارتھ ہائی اسکول میں منعقدہ آئی آئی ٹی فیسٹ کوئز مقابلے میں سرکاری ماڈل ہائر پرائمری اسکول تیرن مکی کے طلبا و طالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہر کیا ہے ۔ اس تعلق سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اسکول صدر مدرس نے بتایا ہے کہ اسکول کے طلبا و طالبات ناگراج کائی کنی ، آئشوریا نائک اور پرتیکشھا شیٹھ سوم مقام حاصل کیا ہے۔ طالبات کی بہترین کارکردگی پر اسکول ترقی بورڈ کے صدر ، عہدیداران ، ممبران ، اساتذہ وغیرہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔